اتفاق میں برکت ہے۔

 اتفاق میں برکت ہے۔


ایک گاؤں میں ایک بوڑھا کسان رہتا تھا۔اس کے چار بیٹے تھے جو ہمشہ آپس میں جھگڑ تے رہتے تھے۔کسان نے انہیں سمجھا نے کی بہت کوشش کی،مگر بےسود۔جب وہ مرنے کے قریب تھا تو اس نے چاروں بیٹوں کو اپنے پاس بلایا اور نوکر سے کہا کہ لکڑیوں کا گٹھا لے آ ؤ۔ وہ گٹھا لے آ یا۔ کسان نے ہر ایک سے باری باری کہا کہ گٹھا توڑ دو، مگر کوئی بھی نہ توڑ سکا۔ پھر اس نے گٹھے کو کھولنے  کی ہدایت کی۔ گٹھا کھولا گیا تو کسان نے ایک ایک لکڑی توڑنے کو کہا۔سب نے ایک ایک کرکے تمام لکڑیاں توڑ دیں۔بوڑھے کسان نے کہا"یہ تمہارے لیے ایک سبق ہے، جب تم مل کر رہو گے تو تم مضبوط اور طاقتور رہوں گے۔ اور نااتفاقی میں کمزوری اور بربادی ہے۔

نتیجہ: اتفاق میں برکت ہے۔



 Ahmad Ali


تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

پیاسا کوا

کچھوا اور خرگوش