بے وقوف بارہ سنگھا
بےوقوف بارہ سنگھا
ایک بارہ سنگھا ایک ندی پر پانی پی رہا تھا. جب اس نے اپنے خوبصورت سینگوں کا عکس پانی میں دیکھا تو بہت خوش ہوا مگر جو نہی اس کی نظر اپنی بدصورت ٹانگوں پر پڑی تو بہت افسوس کرنے لگا. اسی اثناء میں کچھ شکاری کتے دوڑتے ہوئے اس کی طرف آئے. بارہ سنگھا تیزی سے جنگل کی کی طرف بھاگا اور کتوں کی نظروں سے غائب ہو گیا. مگر بدقسمتی سے جب وہ گھنے جنگل میں سے گزر رہا تھا تو اس کے سینگ درختوں کی ٹہنیوں میں پھنس گئے اور کتوں نے آکر اسے پکڑ لیا. مرتے دم تک اُس نے کہا "افسوس میری بدصورت ٹانگوں نے مجھے بچا لیا اور خوبصورت سینگ میری موت کا باعث بنے ".
AHMAD ALI |
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں