لومڑی اور سارس یا ادلے کا بدلہ.
لومڑی اور سارس یا ادلے کا بدلہ. ایک لومڑی اور سارس گہرے دوست تھے. ایک دن لومڑی کی دل میں اپنے دوست کو تنگ کرنے کا خیال آیا. اس نے ساس کو کھانے کی دعوت دی. جب سارس اس کے گھر آیا تو لومڑی نے ایک کھلے منہ والے پلیٹ میں اسے سوپ پیش کیا. لومڑی نے تو خود پیٹ بھر کر کھایا لیکن سارس کچھ نہیں کھا سکتا تھا کیونکہ اس کی لمبی چونچ تھی جیسے وہ برتن میں ڈبو نہیں سکتا تھا. روخصتی کے وقت سارس نے لومڑی کا شکریہ ادا کیا. کچھ عرصہ بعد سارس نے لومڑی کو کھانے کی دعوت دی. لومڑی آئی تو سارس نے دو تنگ منہ والے برتنوں میں کھانا پیش کیا. سارس نے تو خوب مزے مزے سے پیٹ بھر کر کھایا جبکہ لومڑی نے برتن کو دیکھتے دیکھتے وہ وقت گزارا. کیونکہ وہ اپنا منہ تنگ منہ والے برتن میں نہیں ڈال سکتی تھی .جب سارس فارغ ہوا تو لومڑی نے اس کا شکریہ ادا کیا اور افسوس کرتے کرتے رخصت ہو گیا. اسطرح سارس نے اس کا مذاق ق کا بدلہ لیا جو اس کے دوست نے اس کے ساتھ کیا تھا. احمد علی